26 اکتوبر 2012 - 20:30

روس نے لبنان کے حق حاکمیت کی حمایت کی ہے۔

ابنا:اطلاعات کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روس کی حکومت لبنان کے حق حاکمیت، ارضی سالمیت اور خودمختاری کی حمایت کرتی ہے۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گيا ہے کہ لبنان کے داخلی معاملات اس ملک کے حکام کی جانب سے قانونی اقدامات کے ذریعے چلائے جانے چاہییں۔

اس سے قبل روسی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ لبنان میں حالیہ دہشت گردانہ بم دھماکہ ان تخریبی قوتوں کو روکنے کی ضرورت کو ظاہر کرتا ہے جو مشرق وسطی کے علاقے کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔.......

/169